Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رکن اسمبلی حاجی بہادر خان کورونا میں مبتلا

شائع 08 مئ 2020 03:26pm

 

لوئر دیر میں اے این پی کے رکن اسمبلی حاجی بہادر خان کورونا میں مبتلا ہوگئے ۔

لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے اورسیکرٹری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

دوسری طرف پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 25 ہزار 837 ہو گئی جبکہ564 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 1764کیسز  رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد25ہزار 837ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج8مئی بروزجمعے کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1193مریض سامنے آئےجبکہ 9ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔